قصور : ڈکیتی کی وارداتیں، ڈاکو بکرے اور نقدی لے اڑے
مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل بھی چوری، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
قصور (نمائندہ دنیا) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ نامعلوم چور دو موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس تھانہ سرائے مغل کے علاقے کچہ پکہ، چک نمبر 43کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے محمد عباس ولد حاجی جان محمد کے دو بکرے چھین لیے ۔ اسی تھانے کی حدود میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے بہیڑ وال کلاں کے رہائشی محمد شہزاد ولد محمد ریاض سے نقدی چھین لی۔ ادھر تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقے حاجی فرید روڈ سے نامعلوم چور نقیب آباد کے رہائشی محمد سہیل رضا ولد احمد رضا کی موٹرسائیکل، جبکہ ڈگری کالج قصور سے بستی نور شاہ ولی، گلی نمبر 7 کے رہائشی محمد رمضان ولد محمد علی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس مصروفِ کارروائی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments