چوری ،ڈکیتی کے 60مقدمات کا ملزم رائفل سمیت گرفتار

چوری ،ڈکیتی کے 60مقدمات کا ملزم رائفل سمیت گرفتار

مزنگ پولیس نے سلیم کو دورانِ چیکنگ ٹیمپل روڈ سے قابوکرکے مقدمہ درج کرلیاباٹاپور کے علاقہ سے چور گینگ کے علی رضا ، آفتاب گرفتار ، دو موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کے 60سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم رائفل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مزنگ پولیس نے دورانِ چیکنگ ٹیمپل روڈ سے مشکوک ملزم کو حراست میں لے کر دورانِ تلاشی ملزم طارق سلیم کے قبضے سے رائفل برآمد کر کے ا س کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم چوری اور ڈکیتی کی 60 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔دوسری جانب باٹاپور پولیس نے دو رکنی چور گینگ کوگرفتار کر لیا۔ پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم علی رضا اور آفتاب کو قابو کر کے ملزموں سے ایک پسٹل، میگزین ،موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...