منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 183 ملزم گرفتار

 منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 183 ملزم گرفتار

اکتوبر میں 98کلو چرس، چار کلو ہیروئن اور 2772 لیٹر شراب برآمد

 شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ اطہر اسماعیل کی ہدایت پر ریجن پولیس نے اکتوبر 2026 کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 183 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 98 کلو 645 گرام چرس، 4 کلو 230 گرام ہیروئن اور 2 ہزار 772 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت ریجن بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن تیز کیا گیا ہے ۔ آر پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...