چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم مولانا عیسیٰ منصوری انتقال کر گئے

چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم  مولانا عیسیٰ منصوری انتقال کر گئے

لاہور (سیاسی نمائندہ)ورلڈ اسلامک فورم کے چیئرمین برطانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا عیسیٰ منصوری گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئے ۔ وہ عرصہ دراز سے بیمار تھے۔

 پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی، مجلس احرار اسلام کے امیر کفیل شاہ بخاری، نائب امیر عبد اللطیف خالد چیمہ نے مشترکہ تعزیتی بیان میں مولانا منصوری مرحوم کی دینی و ملی اور امت مسلمہ کے حق میں جہد جہد مسلسل کو تاریخ کا حصہ قرار دیا اور کہا ہے کہ مرحوم نے عمر بھر امت مسلمہ کو مشکلات سے نکلالنے کی کوششیں کیں۔ ہم بہترین اور مشفق ساتھی سے محروم ہو گئے ۔احرار ختم مشن برطانیہ کے صدر شیخ عبد الواحد، سیکرٹری جنرل عرفان اشرف چیمہ، کامران رعد نے بھی اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کی دین کیلئے خدمات کو تاریخ کا حصہ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...