بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے :بی ڈی اے
لاہور(سیاسی نمائندہ)بیسک ڈیموکریٹک آلائنس کے مرکزی ومسلم لیگ کونسل کے قائم مقام چیئرمین اختر عباس، گوہر خان اور شاہد محمود و دیگر نے۔۔۔
الیکشن کمیشن کے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ڈی اے میں شامل جماعتیں عرصہ دراز سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی آئینی قانونی جمہوری جہدوجہد کر رہی تھیں تاہم ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت ایک مرتبہ پھر بلدیاتی الیکشن اپریل میں لے جانے کی کوشش کرے گی ہم حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیسک ڈیموکریٹک الائنس پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس حوالے سے بلدیاتی انتخابات میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور انہیں اپنی انتخابی مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments