یونین ٹاؤن میں کسٹمرز ،پارٹنرز اورانکی فیملیز کیلئے محفل یونین

یونین ٹاؤن میں کسٹمرز ،پارٹنرز اورانکی فیملیز کیلئے محفل یونین

رنگا رنگ غزل نائٹ کا اہتمام ،شرکا نے تقریب کو خوشگوار تجربہ قرار دے دیا ہررہائشی کا خوا ب پور اہوگا:بریگیڈیئر (ر)مقبول ،کلائنٹس پر فخرہے :نعیم ملک

لاہور(سامیا سعید، عاقب جاوید سے )یونین ڈویلپرز کے زیر اہتمام یونین ٹاؤن مین پائن ایونیو لاہور میں کسٹمرز، سرمایہ کاروں، پارٹنرز اور ان کی فیملیز کیلئے محفلِ یونین کے عنوان سے رنگا رنگ غزل نائٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں گلوکار شفقت امانت اور ذیشان علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شرکا سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں ڈائریکٹر آپریشنز یونین ڈویلپرز بریگیڈیئر (ر)مقبول احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یونین ٹاؤن نعیم ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بریگیڈیئر (ر)مقبول نے خطاب کرتے کہا کہ یونین ٹاؤن کے ہر رہائشی کا خواب پورا ہوگا۔

سی ای او نعیم ملک نے شرکاکو خوش آمدید کہتے کہا کہ انہیں اپنے کلائنٹس پر فخر ہے ، آج کی شام یونین ڈویلپرز کے ممبرز کے نام ہے ۔ یونین ٹاؤن کے رہائشیوں کیلئے یہ بڑا دن ہے اور ادارہ اپنے منصوبوں کے ڈیزائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔محفلِ یونین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت فیملیز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے تقریب کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے کہا کہ ایسی تقریبات سے تفریح کے ساتھ ایک دوسرے سے ملاقات اور میل جول کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ یونین ڈویلپرز کے زیر اہتمام محفلِ یونین کا مقصد کسٹمرز اور انکی فیملیز کے ساتھ تعلقات اور کمیونٹی کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...