جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عرفان حیدر نے حلف اٹھا لیا

 جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عرفان حیدر نے حلف اٹھا لیا

سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) جماعت اسلامی ننکانہ کے ضلعی امیر عرفان حیدر پڈھیار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب نصراللہ گورائیہ نے خصوصی شرکت کی۔ نو منتخب ضلعی امیر عرفان حیدر پڈھیار نے ضلعی شوریٰ کی مشاورت سے ہمایوں محمود کاہلوں کو قیم ضلع، میاں زاہد ندیم کو نائب امیر ضلع ننکانہ، جبکہ رانا اجمل خاں اور ملک محمد اسلم کو نائب قیم ضلع ننکانہ صاحب مقرر کردیا۔ عرفان حیدر پڈھیار نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی، دعوتی اور عوامی خدمت کی تحریک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...