گورنر سندھ نہال ہاشمی سے چیئرمین ایف آر آئی اے شفیق بٹ کی ملاقات
کاہنہ (نامہ نگار) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے فیروزپور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن (ایف آر آئی اے ) کے چیئرمین شفیق احمد بٹ سے سابق چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایف آر آئی اے کے بانی چیئرمین عدنان خالد بٹ سمیت متعدد تاجر رہنما بھی موجود تھے ۔ چیئرمین شفیق احمد بٹ نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ملکی معیشت، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments