المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی یومِ اقبال پر تقریب آج ہوگی

 المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی یومِ اقبال پر تقریب آج ہوگی

مصطفائی ماڈل سکول سسٹم کے 70سے زائد پوزیشن ہولڈر زکو انعامات دیئے جائینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر )المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام یومِ اقبال کی تقریب آج ایوانِ قائداعظم لاہور میں ہوگی ملک بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز میں مصطفائی ماڈل سکول سسٹم کے 70 سے زائد پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو انعامات ،سکالرشپ ایوارڈ زاور اعزازی شیلڈز تقسیم کی جائینگی ۔ تقریب کا مقصد شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار و فلسفے ، بالخصوص خودی، علم، عمل، کردار سازی اور نوجوان نسل میں خود اعتمادی کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی تاکہ وہ مستقبل میں مزید محنت، لگن اور عزم کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ شیخ طاہر انجم، فاؤنٹین ہاؤس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران مرتضیٰ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر رانا خالد محمود قادری، سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ جمیل رضوی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ننکانہ صاحب ڈاکٹر شکیل رضوی سمیت دیگر اہم تعلیمی، سماجی اور علمی شخصیات شامل ہوں گی۔ تقریب میں علامہ اقبالؒ کے پیغام کی روشنی میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت، اخلاقی اقدار ، کردار سازی اور قومی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...