بابا گورونانک یونیورسٹی ، عالمی سائنسی کانفرنس اختتام پذیر
لاہور (سٹاف رپورٹر) بابا گورونانک یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ تیسری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔
کانفرنس میں پاکستان سمیت ترکیہ، بنگلہ دیش، نائجیریا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع توانائی و پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تھا۔ مختلف سیشنز میں ماحولیات، قدرتی وسائل، پائیدار ترقی اور مصنوعی ذہانت کے عملی اطلاق پر مقالے پیش کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments