اوورایج TLA ملازمین سے ناانصافی بند کی جائے :پریم یونین

 اوورایج TLA ملازمین سے ناانصافی بند کی جائے :پریم یونین

ریلوے کے مستقل بھرتی عمل میں شامل کرنے کیلئے خصوصی پالیسی بنائی جائے

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے صدر شیخ انورنے کہا ہے کہ ملک بھر کے اوورایج TLA ملازمین کیساتھ ناانصافی بند کی جائے ، انہیں مستقل بھرتی کے عمل میں شامل کرنے کیلئے خصوصی پالیسی بنائی جائے ۔ ریلوے میں طویل عرصے سے ((Temporary Labour Arrangement کے تحت خدمات انجام دینے والے بالخصوص بلوچستان کے 445 غریب ملازمین آج شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ یہ وہ ملازمین ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال پاکستان ریلوے کی خدمت میں گزار دئیے ، مگر بدقسمتی سے اب عمر کی حد سے تجاوز کر جانے پرمستقل بھرتی کیلئے آن لائن پورٹل پر اپنے کاغذات جمع کروانے سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

بلوچستان کوٹے کے تحت ریلوے میں تقریباً 800 سے زائد اسامیوں پر بھرتی جاری ہے مگرافسوسناک امر یہ ہے کہ انہی اسامیوں پر وہ TLA ملازمین جو برسوں سے ریلوے میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، اوورایج ہو نے پردرخواست دینے کے اہل نہیں رہے ۔شیخ انور نے کہاان ملازمین کے خاندانوں کا مستقبل، بچوں کی تعلیم اور گھروں کا چولہا اسی ملازمت سے وابستہ ہے ۔ ہم وزیراعظم نواز شریف، وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ریلوے کے TLA ملازمین کیلئے خصوصی پالیسی مرتب کی جائے ،انہیں عمر کی حد میں خصوصی رعایت دیکرموجودہ بھرتی عمل میں درخواست جمع کروانے اور میرٹ کے مطابق مقابلے کا موقع فراہم کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...