حفیظ اللہ بلوچ ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت جمعیت اہلحدیث میں شامل

حفیظ اللہ بلوچ ایڈووکیٹ ساتھیوں  سمیت جمعیت اہلحدیث میں شامل

لاہور(سیاسی نمائندہ)معروف سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما حفیظ اللہ بلوچ ایڈووکیٹ نے سربراہ جمعیت اہلحدیث علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت جمعیت اہلحدیث میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر ہشام الٰہی ظہیر نے حفیظ اللہ بلوچ کو چیف آرگنائزر پنجاب کی اہم ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا۔جمعیت اہلحدیث کے مرکزی دفتر منعقدہ تقریب میں حفیظ اللہ بلوچ اور انکے ساتھیوں کا  استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ حفیظ اللہ بلوچکی شمولیت سے جمعیت اہل حدیث کی تنظیمی قوت میں اضافہ ہوگا۔ حفیظ اللہ بلوچ  نے کہا کہ وہ کسی عہدے یا منصب کی خواہش کے بغیر غیر مشروط طور پر جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...