اولڈ راوی ناکے پر 200پتنگیں، ڈور کی 10 چرخیاں برآمد
مجاہد سکواڈ نے سپلائی ناکام بنادی، دوملزم سبحان ،نقیب گرفتار،تھانہ شاہدرہ منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ کی ناکہ بندی کے دوران پتنگوں اور قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا کر دو ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی اور قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی روکنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سخت چیکنگ کے دوران مجاہد سکواڈ نے اولڈ راوی ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شیخوپورہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے لاہور پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں منتقل کر رہے تھے ۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 200 پتنگیں اور 10 سے زائد ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزموں کی شناخت سبحان اور نقیب کے نام سے ہوئی جنہیں قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments