سیف سٹیز :ورچوئل پولیس سٹیشن سے اکتوبرمیں 39ہزار خواتین کی مدد
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام اور متاثرہ خواتین کو فوری انصاف فراہمی کیلئے اکتوبر کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے مختلف نوعیت کے 39 ہزار 769 کیسز میں خواتین کو پولیس مدد اور قانونی معاونت فراہم کی۔۔۔
جبکہ خواتین کیخلاف مختلف جرائم کے 1 ہزار 869 مقدمات درج کیے گئے اور 124کیسز میں انکوائری جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق اکتوبر میں گھریلو تشدد کے18 ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے سیف سٹی کی معاونت سے 18 ہزار 498 کیسز حل کر لیے گئے ۔ خواتین شناخت ظاہر کیے بغیر بھی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے مسائل شیئر کر سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments