الحمرا قذافی میں تزئین و آرائش پرفارمنگ اکیڈمی کلاسز مال روڈ منتقل

الحمرا قذافی میں تزئین و آرائش  پرفارمنگ اکیڈمی کلاسز مال روڈ منتقل

لاہور(این این آئی)الحمرا قذافی میں تزئین و آرائش کے کام کے باعث پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی سمیت دیگر کلاسز عارضی طور پر الحمرا مال روڈ منتقل کر دی گئیں۔

الحمرا ہال ون اور ہال ٹو کو مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام کے سلسلے میں بند رکھا گیا ہے جسکے باعث وہاں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو متبادل مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے سے بچانے کیلئے کلاسز کا سلسلہ الحمرا مال روڈ میں جاری رکھا گیا ہے ۔ طلبہ معمول کے مطابق اپنے کورسز مکمل کر رہے ہیں جبکہ تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد کلاسز دوبارہ قذافی الحمرا منتقل کر دی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...