چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

 چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

صوبے بھر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں نئی اسامیوں کی منظوری دیدی گئی لاوارث، بے سہارا، گمشدہ ، خطرے سے دوچار بچوں کاتحفظ مزید موثر بنایا جائیگا

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی استعداد کار بڑھانے اور اسے مزید موثر بنانے کیلئے صوبے بھر میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دیدی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نئی اسامیوں کی تخلیق سے متعلق سمری کابینہ میں پیش کی گئی جسکی پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی۔ نئی اسامیوں سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس میں عملے کی کمی دور کرنے کے ساتھ انتظامی اور عملی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔نئے اقدام کے تحت لاوارث، بے سہارا، گمشدہ اور خطرے سے دوچار بچوں کی شناخت اور تحفظ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اسکے علاوہ بچوں کے کیسز کی نگرانی، شکایات اندراج اور کیس مینجمنٹ کے نظام کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹس اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائیگی تاکہ بچوں کے تحفظ سے متعلق اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...