جامعہ عروۃ الوثقیٰ، پی وی ٹی سی میں تعلیمی فروغ کا معاہدہ
نوجوانوں کو ہنرمند اور خودکفیل بنانے کی جانب اہم پیشرفت ہے :علامہ جواد نقوی
کاہنہ(نامہ نگار) جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (پی وی ٹی سی)کے مابین فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کو جدید عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ناظم اعلیٰ ناصر المہدی کربلائی اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی جانب سے چیئرمین خالد مسعود چودھری نے دستخط کیے ۔ اشتراک کا مقصد نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں عملی زندگی میں باعزت روزگار کے حصول کے قابل بنانا ہے ۔علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ، نوجوانوں کو ہنرمند اور خودکفیل بنانے اور تعلیم کو عملی زندگی و معاشی استحکام سے مربوط کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments