قصور:116مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی ،دو دولاکھ سلامی
وزیراعلیٰ کا’’دھی رانی پروگرام ‘‘کم وسائل خاندانوں کیلئے قابلِ تحسین اقدام :سہیل شوکت
قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے فلاحی وژن کے تحت دھی رانی پروگرام کے سلسلے میں ضلع قصور میں 116مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ڈی پی ایس سکول، آفیسرز کالونی قصور میں منعقد ہوئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران ہر دلہن کو حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے بطور سلامی اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے فراہم کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد خاں،میاں سعد وسیم شیخ ، حاجی محمد نعیم صفدر انصاری، احسن رضا خاں اور حاجن صفیہ سعید،ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اظہر طارق وٹو،سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی۔ سہیل شوکت بٹ نے خطاب کرتے کہا کہ وزیراعلیٰ کا’’دھی رانی پروگرام ‘‘معاشرے کے مستحق اور کم وسائل رکھنے والے خاندانوں کیلئے قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے ۔ پروگرام کا بنیادی مقصد ایسی بیٹیوں کے والدین کا بوجھ بانٹنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments