منشیات سے صحت، تعلیم، کردار ،مستقبل تباہ ، احتیاط کی جائے :سی سی ڈی قصور
تلونڈی (نامہ نگار)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) قصور کی جانب سے سکولز اور کالجز کی سطح پر منشیات کے خلاف خصوصی آگاہی مہم جاری، سب انسپکٹر سی سی ڈی طارق محمود نے مختلف سکولز کا دورہ کیا۔
اور پرنسپل، اساتذہ اور طلباء سے ’’منشیات کیخلاف جنگ، روشن مستقبل کی ضمانت‘‘کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات انسان کی صحت، تعلیم، کردار اور مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے ۔ طلباء تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں، منشیات، سگریٹ نوشی اور ویپ سے مکمل اجتناب کریں اور بری صحبت اور دوستوں کے دباؤ سے بچیں۔ ڈی او سی سی ڈی قصور عتیق ڈوگر نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments