ٹوبہ: ایل پی جی کی غیر قانونی زائد قیمتوں پر فروخت، 2دکانداروں کو جرمانے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھر میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکینٹنگ، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزیوں کیخلاف سول ڈیفنس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں سول ڈیفنس حکام کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ایل پی جی شاپس اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے مراکز کی انسپکشن کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران خلاف ورزیوں پر دو دکانداروں کو مجموعی طور پر 3 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ چار دکانداروں کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments