ڈپٹی کمشنر جھنگ سے چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
کاروباری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال،مسائل کے حل کی تجاویز پیش
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمان سے صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل عباس اکیرہ کی قیادت میں چیمبر کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ضلع جھنگ کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل، معاشی سرگرمیوں کے فروغ، نئے کاروباری مواقع اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینئر نائب صدر محمد ارسلان مقصود، نائب صدر فہد خالد، ایگزیکٹو ممبر عمران شہزاد جبکہ سینئر ممبران محمد عمر رامے اور شیخ مغیث بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفد نے کاروباری طبقے کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمان نے کاروباری برادری کے مسائل اور تجاویز میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے ان کے مثبت رویے ، متحرک کردار اور جھنگ کی ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو سراہا۔ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سرکاری اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان مسلسل رابطہ شہر کی معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments