آر پی او کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات

آر پی او کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات

تھانہ اروتی ٹوبہ میں کھلی کچہری کے دوران رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تھانہ اروتی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ، ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات براہ راست آر پی او کے سامنے پیش کیے ۔ آر پی او انعام الرحمن ملک نے تمام سائلین کے مسائل اور درخواستوں کو تفصیل سے سنا اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی داد رسی کرتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق مقررہ مدت میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹس پیش کی جائیں۔اس موقع پر آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عام شہریوں، بالخصوص محروم اور کمزور طبقات کو ان کی دہلیز پر فوری، شفاف اور مؤثر انصاف فراہم کرنا اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔بعد ازاں آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو پولیس سے متعلقہ تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا اور فوری، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ان مراکز کے ذریعے شہریوں کو مختلف پولیس خدمات کے حصول میں سہولت میسر آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...