فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی سکیم تقریب

فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی سکیم تقریب

کسانوں کو انعامات تقسیم، سرسبز پر اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر:رابیل سدو زئی

لاہور(سٹا ف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزرکی سرسبز برانڈ کے تحت سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی سکیم 2026 کی پہلی انعامی تقریب رحیم یار خان میں ہوئی، کسانوں کو سرسبز مصنوعات کے استعمال انعامات سے نوازا گیا۔ملک بھر میں جاری سکیم کو کسانوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، پہلی قرعہ اندازی میں ہزاروں کسانوں نے حصہ لیا۔ ایس ایم ایس اور سرسبز پاکستان فارمر ایپ پرانٹریز بھیجنے پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سے انعامات کیلئے کسانوں کا انتخاب کیا گیا۔تقریب میں کامیاب کسانوں ،فاطمہ فرٹیلائزر کی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامیاب کسانوں کو مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی زرعی ترقی میں انکی محنت کو سراہا گیا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلزفاطمہ فرٹیلائزر رابیل سدو زئی نے کہاکسانوں کاسرسبز پر اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے ۔ سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا کھادوں کے استعمال سے کسان پیداوار دوگنا بڑھا سکتے ہیں ۔جسکا عملی ثبوت پنجاب گندم پیداوار مقابلہ26-2025  کے شاندار نتائج ہیں ۔ مقابلے میں سرسبز نائٹروفاس استعمال کرنیوالے کسانوں نے صوبے بھر میں 120 میں سے 119 پوزیشنزلیں ، جن میں پہلی 3 پوزیشنز بھی شامل ہیں ۔ دسمبر اور جنوری میں ہونیوالی آئندہ قرعہ اندازی میں بھی مزیدکسانوں کو انعامات جیتنے کے مواقع ملیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...