نورفاطمہ میموریل سسٹم سکولز آف ہیلتھ سائنسز کا کانووکیشن

نورفاطمہ میموریل سسٹم سکولز آف ہیلتھ سائنسز کا کانووکیشن

695 طلبہ کو ڈگریاں، 1007 کو میڈلزتقسیم ، کرن فاطمہ ودیگرمہمانوں کی شرکت

لاہور(سٹاف رپورٹر)نورفاطمہ میموریل سسٹم کے سکولز آف ہیلتھ سائنسز کا 11واں مشترکہ کانووکیشن ہوا۔ میڈیکل، ڈینٹسٹری، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ 695 طلبہ کو گریجوایشن مکمل ہونے پر ڈگریوں اور 1007 طلبہ کو میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب میں شاہیمہ رحمان چیئرپرسن نور فاطمہ میموریل سسٹم،مہمانِ خصوصی کرن فاطمہ، رجسٹرار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سینئر نائب صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز ماہا رحمان، شریک بانی، نور فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس، پرنسپل سکولز آف ہیلتھ سائنسز نورفاطمہ میموریل سسٹم، پروفیسر ڈاکٹر عابد اشعر، پرنسپل فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری، پروفیسر مصباح ظفر، ڈائریکٹر اکیڈمک، سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ اور ڈاکٹر عثمان ریاض، پرنسپل، فاطمہ میموریل انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سمیت فیکلٹی ممبران، والدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں213 ایم بی بی ایس، 141 بی ڈی ایس، 194 بی ایس سی نرسنگ اور 147 الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے گریجوایٹس شامل تھے۔ جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا اعتراف کرتے 138 طلبہ کو طلائی، 837 کوچاندی اور 32 طلبہ کوکانسی کے تمغے دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...