یونیک گروپ کے سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلے

یونیک گروپ کے سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلے

صوبائی وزیر خواجہ منشا،سائرہ افضل کی شرکت،فاتح ٹیموں کو ٹرافیز، میڈلز، انعامات تقسیم

لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلوں کا انعقاد یونیک ہائی سکول وحدت روڈ پر کیاگیا۔صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ۔مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر لیبر خواجہ منشا اللہ بٹ ، دیگرمہمانوں میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ ،قیوم نظامی،چیئرپرسن پی ڈی ایم اے ورکن صوبائی اسمبلی قدسیہ بتول ضیا،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن رضوان انور اور نامور پاور لفٹر نیلم ریاض شامل تھیں۔ خواجہ منشا اللہ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل بچوں کے ہاتھ میں ہے اور انکی موثر و مثبت تربیت سے ملک کا مستقبل روشن بنایا جاسکتا ہے ۔ یونیک گروپ میں ننھے بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بہترین تربیت کی جا رہی ہے ۔ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ایسے مقابلوں کا مقصد طلبہ کو اچھا انسان اور پاکستانی بنانا ہے ۔ سائرہ افضل تارڑنے کہا اساتذہ بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بچے اپنے اساتذہ کے احترام سے ہی کامیاب ہو سکیں گے ۔ قدسیہ بتول اور رضوان انورنے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیموں کو ٹرافیز، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔ رائمز مقابلوں میں بحریہ ٹاؤن کیمپس جبکہ کہانی پر اداکاری مقابلوں میں یونیک 17 نیلم بلاک اقبال ٹائون کیمپس کامیاب رہا۔ منصفین میں معروف پروڈیوسرنیلام گھر پروگرام آغاقیصر عباس،پروفیسر ہانی شکر اللہ، پروفیسر حبہ مقصود،پروفیسر شافع اسلم،پروفیسر ارم عمر اور بچوں کی نظم نگاری پر کام کرنیوالی مشہور شاعرہ راحیلہ اشرف شامل تھیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر پروفیسر امجد خان، ڈائریکٹر پروفیسر عبداللہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر وسیم انور سمیت اساتذہ اورطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...