نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ،روشن مستقبل کی ضمانت:تیمورخالد
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی نوجوانوں کی نمائندہ جماعت ہے جو انہیں قومی ترقی اور ملکی استحکام کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔نوجوانوں کی سیاسی، سماجی اور فکری تربیت کے ذریعے انہیں قومی معاملات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں تیمور خالد نے کہا کہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل، روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم کے فروغ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments