جامعہ اشرفیہ میں ناموس رسالت ؐ ،تحفظِ قرآن پرآل پارٹیز اجلاس
لاہور (سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ لاہور میں نائب مہتمم حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت ناموس رسالت ؐ، تظہیر و تحفظ قرآن کے سلسلہ میں دینی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔
رکن پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا یوسف خان، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ودیگرنے شرکت کی۔سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب ومقدسات کے مقدمات میں گرفتار عناصر سے برآمد ہونیوالے متأثرہ 39 قرآنی نسخوں کی شرعی تقاضوں کے مطابق فوری تطہیراور مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے مؤثرقانون سازی کا مطالبہ کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا گیا کہ و ہ سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب و مقدسات کے واقعات کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments