منہاج انسٹیٹیوٹ تحفیظ القرآن کی تقریب،200طلبہ کو اسناد تقسیم

منہاج انسٹیٹیوٹ تحفیظ القرآن کی  تقریب،200طلبہ کو اسناد تقسیم

لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرات و تحفیظ القرآن کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم اسناد ہوئی، 200 طلبہ کو اسناد دی گئیں۔

 تقریب میں سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق خان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران لاہور آغا ڈاکٹر اصغر مسعودی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی۔ ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا خدمت قرآن کے ضمن میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارہ تحفیظ القرآن کی خدمات کو سراہا ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو نصیحت کی کہ اخلاقِ قرآنی کو عملی زندگی میں اپنایا جائے ۔ سردار عتیق نے ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...