حکومت گندم خریداری کیلئے مستقل پالیسی بنائے :کسان اتحاد عوامی پارٹی

حکومت گندم خریداری کیلئے مستقل  پالیسی بنائے :کسان اتحاد عوامی پارٹی

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین کسان اتحاد عوامی پارٹی عبدالرؤف تتلہ نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کیلئے واضح اور مستقل پالیسی بنائے ، کاشتکاروں کو فصل کی مناسب قیمت یقینی بنائی جائے۔

کھاد، ڈیزل، بجلی اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ کسانوں کو سستے زرعی قرضے ، معیاری بیج اور جدید زرعی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں کیونکہ گندم کی مناسب قیمت نہ ملنے سے کاشتکار شدید پریشان، کھاد، بجلی، ڈیزل اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری کسان اتحاد عوامی پارٹی چودھری شہباز ،شفیق خان بلوچ، چودھری انور، جاوید گجر، مبشر بخاری اوردیگررہنما بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...