تعلیمی اداروں کے باہرمنشیات فروشی،کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

تعلیمی اداروں کے باہرمنشیات  فروشی،کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور قمار بازی کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اجلاس میں سول لائنز ڈویژن میں انسدادِ جرائم کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ ایس پی سول لائنز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او ریس کورس اور چوکی انچارج بی بی پاکدامن کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔فیصل کامران نے ایس ایچ اوز سول لائنز، قلعہ گجر سنگھ اور مزنگ کو قحبہ خانوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت اقدامات کا حکم دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کی درخواست موصول ہوتے ہی ای ٹیگ جاری کرنے ، کانفرنس کالز پر فوری رسپانس دینے اور تھانوں میں SIPS ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے کہا کہ تھانوں میں آنیوالے شہریوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...