جناح ہسپتال میں غفلت پر 3ڈاکٹر معطل، 3کے تبادلے

جناح ہسپتال میں غفلت پر 3ڈاکٹر معطل، 3کے تبادلے

معطل ڈاکٹر رحیم طارق،کاشف بشیر ،مشکوۃ شوکت کومحکمہ کو رپورٹ کی ہدایت

لاہور(این این آئی)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے جناح ہسپتال لاہور میں فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکٹرز کو معطل جبکہ 3کا تبادلہ کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر رحیم طارق،ڈاکٹر کاشف بشیر اورڈاکٹر مشکوۃ شوکت شامل ہیں۔ معطل کیے گئے ڈاکٹرز کو فوری طور پر محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں انتظامی بنیادوں پر جناح ہسپتال میں تعینات تین ڈاکٹرز کا تبادلہ پنجاب کے دیگر شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کر دیا گیا ۔ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کا گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہور کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال جبکہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فواد سعید کا جناح ہسپتال سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان تبادلہ کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...