اخوت کے زیرِ اہتمام تقریب ، ڈونرز کاتعاون جاری رکھنے کا عزم
بلا سود قرضے ، مستحق طلبہ کو مفت تعلیم ورہائشی سہولیات فراہمی جاری:امجد ثاقب
لاہور (سٹاف رپورٹر)ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام ڈیفنس لاہور میں تقریب کا انعقاد۔ اخوت کے ڈونرز اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی۔اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب میں کہا اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے ۔ ابتک40لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دیئے جا چکے ہیں اور ریکوری کی شرح 99.9 فیصد ہے ۔اخوت انسٹیٹیوٹ قصور میں ملک بھرکے سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت معیاری تعلیم اوررہائشی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اخوت ویمن کالج چکوال میں بھی ملک بھر سے آنیوالی طالبات کو مفت معیاری تعلیم اوررہائشی سہولیات دی جا رہی ہیں اور یہ سب آپ ڈونرز کے تعاون سے ممکن ہو رہاہے ۔ حاضرینِ محفل نے اخوت کے کام کو سراہا اورتعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments