مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے :وسیم حیدر ،جمعیت کے دھرنے سے خطاب
لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک بھر میں طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف یومِ سیاہ منایا۔
ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور طلبہ پر مزید ظلم برداشت نہیں کرینگے ۔ ہم ڈرنے والے نہیں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ یونین طلبہ کا جمہوری حق ہے ، طلبہ یونین بحال کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے تیسرے روز جاری دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وسیم حیدر کی زیرقیادت قافلے کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ ناظمِ اعلیٰ نے پنجاب حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments