غزالی فاؤنڈیشن کے اقبالیات پر مقابلے اختتام پذیر ، انعامات تقسیم

 غزالی فاؤنڈیشن کے اقبالیات پر  مقابلے اختتام پذیر ، انعامات تقسیم

لاہور (خبر نگار)غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور اقبال اکادمی کے اشتراک سے اقبالیات پر تین روزہ کُل پاکستان ادبی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔

ایوانِ اقبال منعقدہ اختتامی تقریب میں مہمانوں نے نمایاں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں نقد انعامات اور دیگر شرکا میں تحائف اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی، ڈائریکٹر اقبال اکادمی عبد الروف رفیقی، نامور ٹی وی آرٹسٹ سہیل احمد عزیزی، افتخار ٹھاکرودیگر مہمانوں نے بچوں کی محنت، تیاری اور اقبال کے کلام میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کم عمری میں علامہ اقبال کے پیغام سے روشناس کرانا غزالی فاونڈیشن کی بہترین کاوش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...