پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں ڈاکوگرفتار
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)تھانہ لڈن پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مقابلے کے بعد 42 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق غلام شاہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک شخص نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کے دوران ملزم توازن کھو کر پختہ کھال سے ٹکرا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے قابو کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت جہانگیر عرف جہنگی سہو سکنہ فیض واہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ اس کے قبضے سے ناجائز پسٹل بھی برآمد ہوا ہے ۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔