زرعی ٹربائن سے کیبل چوری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ میراں پور کے علاقہ موضع بلوچ میں زرعی ٹربائن سے بجلی کی کیبل تار چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔۔۔
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد عمران خان ولد محمد اقبال سکنہ موضع بلوچ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ زمینداری کے پیشے سے وابستہ ہیں اور اپنی مکئی کی فصل کو سیراب کرنے کے لیے ٹربائن نصب کی ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت وہ فصل کو پانی لگا کر گھر واپس گئے تاہم صبح جب کھیت پر پہنچے تو دیکھا کہ ٹربائن کا ٹرانسفارمر زمین پر گرا ہوا تھا جبکہ تقریباً 45 میٹر بجلی کی کیبل تار نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے تھے ۔