جم خانہ کلب انتخابات، چودھری فیصل کمبوہ سیکرٹری منتخب
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)جمخانہ کلب کے انتخابات میں چودھری فیصل کمبوہ نے 330 ووٹ حاصل کر کے واضح اکثریت سے سیکرٹری کا عہدہ حاصل کر لیا۔۔۔
جبکہ ان کے مدمقابل مرزا منیر احمد 206 ووٹ حاصل کر سکے ۔بورڈ آف گورنرز کے نتائج کے مطابق عدنان عقیل 140 ووٹ لے کر پہلی، چوہدری عبد الرحمن جٹ 100 ووٹ کے ساتھ دوسری، چوہدری فضل الرحمان 99 ووٹ کے ساتھ تیسری جبکہ محمد فرخ قریشی 78 ووٹ لے کر چوتھی پوزیشن پر رہے ۔نو منتخب سیکرٹری چودھری فیصل کمبوہ نے کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی جم خانہ کلب کے معزز ممبران کے اعتماد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر ادارے کی بہتری اور سہولیات میں اضافے کے لیے کام کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جم خانہ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ادارے کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے اپنی کامیابی پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا جن میں تہمینہ دولتانہ، میاں محمد ثاقب خورشید، ساجد سلیم مہدی، ملک نوشیر لنگڑیال، نعیم خان بھابھہ سمیت دیگر شامل ہیں۔