ڈاکٹر عرفان حیدر نے ڈپٹی ڈی ایچ او کا چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر عرفان حیدر نے ڈپٹی  ڈی ایچ او کا چارج سنبھال لیا

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عرفان حیدر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔

 اس موقع پر ڈسپنسر راؤ علی حسن اور دیگر سٹاف نے انہیں گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عرفان حیدر نے کہا یہ ذمہ داری ان کیلئے اعزاز کیساتھ ایک بڑا چیلنج بھی ہے ، تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ان کی اولین ترجیح عوامی خدمت اور محکمہ صحت کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے ۔ڈسپنسر راؤ علی حسن نے ڈاکٹر عرفان حیدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محنتی، مخلص اور قابل افسر ہیں جن کی قیادت میں محکمہ صحت وہاڑی مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر عرفان حیدر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ادارے کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔تقریب کے دوران خوشی اور امید کی فضا نمایاں رہی جبکہ سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئے افسر کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں