پٹرولیم مصنوعات مہنگی عوامی مشکلات میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی  عوامی مشکلات میں اضافہ

مونڈکا (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر عوامی حلقوں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔۔۔۔

عوامی ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 271 میاں عمران دھنوتر اور دیگر کارکنان سمیت شہریوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ سہولیات ناپید ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں اور حکمرانوں نے عوام پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نظام عوامی ووٹ سے مضبوط ہوتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ظالمانہ ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں، مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور سیاسی کارکنان کی رہائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں