اراضی پر قبضہ کو کوشش،متعدد ملزموں پر مقدمات قائم

اراضی پر قبضہ کو کوشش،متعدد  ملزموں پر مقدمات قائم

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے قبضہ کی کوشش کے الزام میں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

تھانہ مخدوم رشید اورراجہ رام پولیس کو مدعیان انوار خان اور حسینہ بی بی نے بتایا کہ ملزم سرفراز ، صاحب یار ،راشد ، زاہد مائی ، آصف وغیرہ نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے رقبوں پر قبضہ کی کوشش کرکے جرم کا ارتکاب کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں