ڈکیتی و قتل کیس، چار مجروموں کو عمر قید، جرمانے سزائیں

 ڈکیتی و قتل کیس، چار مجروموں  کو عمر قید، جرمانے سزائیں

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو عمر قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنا دیں۔۔۔

 جبکہ مقتول کے ورثاء کو مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم بھی دیا، عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ سنانواں میں درج مقدمہ کے مطابق ملزمان نے گھریلو رنجش پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو باندھا اور مزاحمت پر اس کے والد علی حسن کو قتل کر دیا تقریباً 19 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ عدالت نے شواہد اور گواہی کی بنیاد پر غلام رسول، امان اللہ، محمد رفیق اور محمد عمران کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید، ڈکیتی پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں