نہری پانی چوری، خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ ساہوکا کے علاقے میں نہری پانی چوری کرنے پر خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ایس ڈی او محمد زمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ انہار نے کارروائی کرتے ہوئے ساہوکا کے رہائشی زمیندار شفیق شاہ پر نہری پانی چوری کا الزام عائد کیا، جبکہ ایس ڈی او کے مطابق شفیق شاہ نے ایک خاتون کی ایماء پر پانی چوری کیا۔