بوگس چیک، خیانت پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

بوگس چیک، خیانت پر پانچ  افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے الزامات پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے مطابق شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔دہلی گیٹ پولیس کو واحد عمران نے درخواست دی کہ ملزم ذیشان علی نے ادھار کی مد میں 30 لاکھ روپے وصول کئے اور ادائیگی کے لئے چیک دیا جو مقررہ وقت پر جعلی اور بوگس نکلا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر چہلیک پولیس کو اکرم نے بتایا کہ ملزم صدیق نے اس سے 15 لاکھ روپے لئے اور واپسی کے تقاضے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ بعد ازاں رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔مزید برآں قطب پور پولیس کو آصف رضا نے بتایا کہ ملزم عارف، اصغر اور خلیل نے مکان دلوانے کے بہانے 20 لاکھ روپے بطور امانت وصول کئے اور بعد ازاں خورد برد کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں