لائیو سٹاک ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام، ملزم کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر) جانوروں کی نسل کشی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
صدر جلالپور پولیس کوڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عامر سعید خان نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران گشت ٹیم نے ملزم ربنواز اتائی کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جو غیر قانونی طریقے سے جانوروں کی نسل کشی میں ملوث پایا گیا۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔