کسان کارڈ کا تیسرا مرحلہ،بلوں کی ادائیگی جاری

کسان کارڈ کا تیسرا مرحلہ،بلوں کی ادائیگی جاری

24گھنٹے میں زرعی قرضے کی رقم کسان کارڈ میں منتقل کردی جاتی،ترجمان

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تیسرے مرحلے کے بلوں کی ادائیگی کا عمل جاری ہے ۔ کاشتکار اپنے ذمہ واجب الادا کسان کارڈ بل 5 مئی 2026 تک لازمی جمع کرائیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے بیش قیمت انعامات جیتنے کا موقع حاصل کریں۔ترجمان نے بتایا کہ کسان کارڈ کے بل کی ادائیگی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر اگلے بلا سود زرعی قرضے کی رقم کاشتکاروں کے کسان کارڈ میں منتقل کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 اپریل 2026 تک کسان کارڈ کی ادائیگی مکمل کرنے والے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے ٹریکٹر سمیت دیگر انعامات پہلے ہی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنا کر اس سہولت اور انعامی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں