خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہری سے رقم چھین لی
ملتان (کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے کے۔۔۔
الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج ۔پولیس کو بلال حسین نے بتایا کہ چونگی نمبر 1پر موٹرسائیکل سوار نے روکا جس نے اپنا سروس کارڈ پولیس دکھاکر اپنی پہنچان پولیس ملازم ظاہر کی اور جیب سے بلٹی کی رقم 45ہزار چھین کر فرار ہوگیا پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔