پولیس نے 4ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم عمر سے پسٹل ممتاز آباد پولیس نے ملزم رحمت اللہ سے ریوالور بی زیڈ پولیس نے ملزم فلک شیر سے پسٹل اور قادر پورراں پولیس نے ملزم مظہر سے چھری برآمد کرلی۔