حکومت سے پنشنرز کا میڈیکل الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

حکومت سے پنشنرز کا میڈیکل الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ریٹائرڈ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی اور ریٹائرڈ سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد سید مجاہد حسین زیدی نے وزیر اعظم اور ۔۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنشنرز کے 2015 سے منجمد میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کر کے اسے چار گنا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 18 کے پنشنرز کو اس وقت صرف چار ہزار روپے ماہانہ میڈیکل الاؤنس دیا جا رہا ہے ، جو موجودہ مہنگائی کے دور میں انتہائی ناکافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم میں ایک لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ بھی حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں