ورکرز کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ذوالفقار کھرل
ادویات کی فراہمی، صفائی اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت جاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی)ذوالفقار علی کھرل نے خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال، بنیادی مرکز صحت ممتاز آباد اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ملتان کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال کے دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ افسروں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا، نئے نصب شدہ سولر سسٹم کا افتتاح کیا اور زیر علاج ورکرز و ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔