پیکٹا کی فوٹوگرافی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کی ہدایت
جماعت ہشتم طلبہ کی تصاویر مقررہ معیار کے مطابق اپ لوڈ کرنے کا حکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)پیکٹا نے جماعت ہشتم کے طلبہ کی تصاویر آن لائن اپ لوڈ کرتے وقت فوٹوگرافی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیکٹا نے تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ جماعت ہشتم کے طلبہ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت مقررہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ تصاویر سائز، ریزولوشن، بیک گراؤنڈ اور دیگر تمام شرائط کے مطابق ہونی چاہئیں۔گائیڈ لائنز کے مطابق طلبہ کی تصاویر کا پس منظر سادہ سفید ہونا چاہئے ، چہرہ واضح اور روشنی متوازن ہونی چاہئے جبکہ تصویر کا سائز اور ریزولوشن بھی مقررہ حد کے اندر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کسی بھی غیر معیاری یا نامکمل تصویر کی صورت میں طلبہ کے امتحانی اندراج اور شرکت کے عمل میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں متعلقہ سکول کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور امتحانی عمل میں تاخیر یا رکاوٹ کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوگی۔